کینیڈا میں سردیوں کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے52ویں سالانہ رنگا رنگ وِنٹر کارنیول کا آغاز ہو گیاہے۔
کینیڈا کے شہر کیوبک سٹی کے برفیلے علاقے میں بارہ روزہ اس ونٹر کارنیول میں کئی طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دریائے سینٹ لارنس پر ہونے والی چھوٹی کشتیوں کے درمیان آئس ریس سے لے کر اسکینگ ، آئس
اسکیٹنگ، برف سے مجسمہ سازی، آئس سلیجنگ، ہیومن باؤلنگ کے دلچسپ کھیل کے مقابلے شامل ہیں۔
ان مقابلوں کے علاوہ یہاں مزیدار کھانوں کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں جبکہ بچوں کے لئے فیرس وہیل سمیت دیگر کئی کھیل بھی کارنیول کا حصہ بنائے گئے ہیں ۔
گزشتہ روز شروع ہونیوالے یہ کارنیول 14فروری تک جاری رہے گا۔